اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن'' پکار 15 میں شہریوں کو فراہم کی گئی خدمات کی تفصیلات جاری کردیں پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں ''پکار 15" پر 01 لاکھ 58 ہزار 760 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10 ہزار 438 کالز کومختلف قسم کی راہنمائی دی گئی،ٹوٹل کالز میں پولیس کی فوری مدد کیلئے 11 ہزار 21 کیس رجسٹر کیے گئے جن میں مختلف نوعیت کی کالز اور اطلاع تھی جن پر بروقت ہنگامی دستوں کو بھیجا گیا،جبکہ 01 لاکھ 37 ہزار 301 غیر متعلقہ کالز تھیں جو کہ کل کالز کا 86%فیصد ہے، ''پکار 15" ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس سے کسی بھی وقت پولیس کی فوری مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔