اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ کورال پولیس نے والدہ سے نا روا سلوک اور دھمکیا ں دینے پر ملزم مصدق عبا سی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے تمام تھانہ جات کو ہدایات جاری کیں کہ والدین کی طرف سے بچوں کے خلاف نافرمانی کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے،تمام ایس ایچ اوز شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔
والدہ سے نا روا سلوک اور دھمکیا ں دینے والا گرفتار، مقدمہ درج
Oct 02, 2024