راولپنڈی(جنرل رپورٹر) نورانی یوتھ کونسل پاکستان کے صدر قاری محمد عثمان نورانی نے کہا ہے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان ہے،اس کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورانی یوتھ کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمامِ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نورانی یوتھ کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر فروغ عشقِ رسول اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت سیمینارز منعقد کیے جارہے ہیں جس مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔