فٹبال گراؤنڈ میں فائرنگ کی اطلاع کا ملزم گرفتار

Oct 02, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سول لائن نے  پولیس لائنز میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں فائرنگ کی اطلاع کا ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا جس پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر پولیس کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیا گیا، تفتیش میں پتہ چلنے پر فٹبال گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے ملزم ارسل امتیاز کوگرفتار کر لیا ملزم ارسل نے کھیل کے دوران لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے مدثر اوراحمر کو زخمی کیا تھاملزم ارسل کے والد پولیس میں آفس سپرنٹینڈنٹ ہیں جن سے پولیس لائینز میں الاٹ کوارٹر بھی خالی کروا لیا گیا ہے ترجمان پولیس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس قانون کی بلا تفریق عملداری پر یقین رکھتی ہے،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی.

مزیدخبریں