شہری کو قتل کر کے نعش دریا  میں پھینکنے والا اشتہاری گرفتار 

Oct 02, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کر کے نعش دریا میں پھینکنے والا اشتہاری وسیم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری وسیم مقتول جلیل کا ڈرائیور تھا ملزم نے دو سال قبل مقتول کو بہانے سے بلا کر اغوا  کیا اور پھر قتل کر دیا،اشتہاری مجرم نے جرم چھپانے کے لیے نعش دریا میں پھینک دی،واقعہ میں ملوث اشتہاری کے 03 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جسے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاری کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں