راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلم فاروقی کی تیسری برسی،راولپنڈی پولیس کے افسران نے شہید اسلم فاروقی کی قبر پر حاضری دی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلم فاروقی سول لائنز کے علاقہ میں ڈرگ ڈیلیر کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، شہدا پولیس محکمہ کا فخر اور اثاثہ ہیں، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔