موسمِ سر ما کی مناسبت سے پارکس میں پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی، احمد حسن رانجھا

Oct 02, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر  مری اور راولپنڈی کے مختلف پارکس میں موسمِ سرما کی مناسبت سے دیدہ زیب پھولوں کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر ِ اہتمام  شہر کے مختلف پارکس میں موسم سرما کے دیدہ زیب پھولوں کی کاشت شروع کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی  راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ موسمِ سر ما کی مناسبت سے  مری اور راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر دیدہ زیب پھولوں کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ موسمِ سر ما کی مناسبت سے راولپنڈی کے پارکس اور شہر میں گرین بیلٹس پر میری گولڈ کے رنگا رنگ پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کا سٹاف مری اور راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہوں راول روڈ، مری روڈ، اور شہر کے مختلف پارکس میں ستمبر کے اختتام اور اکتوبر کے آغاز میں لگائے جانے والے یہ پھول مارچ کے آخر تک لگے رہتے ہیں۔  ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی نے مری اور گیریژن سٹی کی قدرتی خوبصورتی کو پودوں اور دیدہ زیب پھولوں سے مزین کرنے کے حوالے سے کوشاں ہے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔  ترجمان پی ایچ اے راولپنڈی کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی نے مون سون کی تکمیل کے بعد خصوصی طور پر گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور پودوں کی کاشت کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں