دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو2 بار سزائے موت

Oct 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو2 بار سزائے موت اور  5/ 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی،مجرم یٰسین خان نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے محسن اور مجاہد کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2022 تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی۔

مزیدخبریں