الائیڈ ہسپتالوں میں بستروں کی استعداد 600کرنے کی ہدایات 

Oct 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات فرام کرنے کیلئے بستروں کی استعدادکو300سے بڑھا کر 600کرنے کی ہدایات جاری جبکہ راولپنڈی میں اب تک 1358  ڈینگی کے کنفرم مریض رپورٹ ہوئے  1169 علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کو دورہ راولپنڈی کے دوران اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اسلام آباد اور چکلالہ و کنٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ کو بھی ساتھ لیکر چل رہے ہیں، راولپنڈی میں اب تک 1358 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے 1169 علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کئے گئے،181 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزی پر یکم جنوری 2024سے اب تک میں  3490 ایف آئی آرز، 2301 چالان،1373 عمارت سیل اور 1612900 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،خواجہ عمران نذیرنے ہسپتالوں میں بستروں کی استعداد کو 300 سے بڑھا کر 600 تک لے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں بخار کی صورت میں فوری طور پر ہسپتال رپورٹنگ کے شعور کو اجاگر کیا جائے،ڈینگی جان لیوا نہیں، لیکن کچھ دن کی دیری اور لاپرواہی آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے،لوگوں میں ڈینگی بخار کے حوالے سے پائے جانے والے لاابالی پن کو سنجیدہ رویہ میں بدلنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں