راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹڑ)قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 21اکتوبر سے ہو گا، تیاریوں شروع کر دی گئیں،مہم میں مقامی عوامی نمائندوں اور بااثر افراد کو شامل کی جائے گا،کوائف میں کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، فائنل پولیو مائیکرو پلان پر ضلعی افسر کودستخط کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کی افزائش تیزی سے جاری ہے،پولیو وائرس افزائش کے دوران مہم انتہائی اہم ہے، پولیو مہم میں مقامی لیڈروں، با اثر افراد کو شامل کیا جائے گا،گزشتہ مہم میں ویکسین سے محروم بچوں کو اس دفعہ قطرے پلائے جائیں، راولپنڈی،لاہور پولیو سے متاثرہ ہائی رسک اضلاع ہیں،کوائف میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو میں شامل افرادی قوت کی تربیت فوری شروع کی جائے،ضلعی افسران پولیو افرادی قوت کو خود تربیت دیں،اضلاع تربیت کے مرحلے پر خصوصی توجہ دیں،تربیت کے دوران غائب پائے جانے والے افسران، ورکروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا،گھروں میں قطرے پلائے جانے والے بچوں کے ٹارگٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے،مانیٹرنگ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔
قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 21اکتوبر سے ہو گا، تیاریوں شروع
Oct 02, 2024