اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و مرکزی رہنما آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے فائلرز کی تعداد دگنی ہونے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیئرمین ایف بی ار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری طبقے کی ٹیکسوں سے متعلق شکایات دور کرنے کے لیے فوری طور پر پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندہ نیشنل ٹیکس اتھارٹی قائم کی جائے تاکہ ٹیکسوں میں پائے جانے والے تفاوت کو دور کر کے ٹیکسوں کے نظام کو انتہائی آسان اور تاجر برادری کے لیے قابل قبول بنایا جائے۔
معیشت کا استحکام تاجر برادری کی اولین ترجیح ہے،سردار طاہر محمود
Oct 02, 2024