گاڑیوں کی سکریننگ ، بس اڈوں پر آئی ٹی سسٹم نصب کر دیا جائیگا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدیات پر آئندہ چند دنوں میں گاڑیوں کی سکریننگ کے لیے تمام بس اڈوں پر آئی ٹی کمپنی کا سسٹم نصب کر دیا جائے گا،نئے سسٹم کے تحت گاڑیوں کی سکریننگ کی جائے گی،آئی ٹی کمپنی کی مدد سے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کی رجسٹریشن بک، اور روٹ پرمٹ کو چیک کیا جائے گاجس گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک نہیں ہوگی یا روٹس پرمٹ ایکسپائر ہو گا وہ گاڑی راولپنڈی میں داخل نہیں ہو سکے گی اور نہ ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہو سکے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی سکریننگ کے بغیر کوئی بھی گاڑی راولپنڈی میں داخل نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی مکمل چیکنگ سے حادثات میں نمایاں کمی آئے گی،پبلک ٹرانسپورٹ کی تمام گاڑیوں کی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن