تلہ گنگ (نامہ نگار) تھانہ صدر تلہ گنگ اور تھانہ ٹمن کے قتل ، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرمان کو سزا کا حکم سنا دیا تھانہ صدر تلہ گنگ قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد افضال ولد عرب خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی . تھانہ ٹمن کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مجرمہ (ش)نامی خاتون ، مجرم محمد عمران اور مجرم کاشف علی کو سزائے عمر قید،+ 07 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی تمام مجرموں کو مختلف دفعات میں الگ الگ سزائیں سنائی گئیں ۔