کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ عثمان مانی نے کہا ہے کہ پچھلے اڑھائی برسوں میں بتیس لاکھ سے زیادہ پڑھے لکھے نوجوان پاکستان چھوڑ چکے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بے گناہ نوجوانوں پر 9 مئی کے جھوٹے پرچے کٹوائے گئے صرف کلر سیداں میں راجہ آفتاب جنجوعہ ،عاقب علی،وقار بٹ،واجد حسین اور باقی نوجوانوں کو دہشت گردی جیسے جھوٹے اور بے بنیاد الزام میں 70 دن پابند سلاسل رکھا گیا ہمارے نوجوان ان زیادتیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ دنیا اپنے نوجوانوں کو ہیرو بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہے جبکہ پاکستان میں چند لوگ بیٹھ کہ ایسا بیانیہ بناتے کہ وہ ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں ہجرت پر مجبور ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے تحصیل کلر کی یوتھ پر فخر ہے جنہوں نے تمام ظلم و زیادتیوں کے باوجود 8 فروری کو روائتی سیاست کو دفنا کر نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہا کہ تاریکی ضرور ہے مگر یہ مستقل نہیں باالاخر سویرا پھوٹ کر ہی رہے گا۔