کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد کریانہ شاپس اور ہوٹل مالکان کو مجوعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے اچانک چھاپے کے موقع پر کسی بھی کریانہ شاپ پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہیں تھے اور مالکان من مانے ریٹس کیساتھ اشیا فروخت کر رہے تھے۔یاد رہے کہ انتظامیہ کی سرپرستی میں قائم سہولت بازار کے نرخ بھی حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں سے خاصے ذیادہ ہیں اور یہ سب بلدیہ کے وہاں موجود نمائندے کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔