اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) کنوینیر گلوبل ٹورازم ہاسپٹلٹی انویسٹمنٹ فورم عظیم قریشی نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں میں گہرے برادرانہ دوستانہ تعلقات کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو اقتصادی ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ان کی قیادت میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور قومی ترقی کے لاتعداد منصوبوں پر کام جاری ہے عظیم قریشی نے کہا کہ وزیراعظم ملائشیا ڈاکٹر انور ابراہیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط بڑھیں گے اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی صورت میں دونوں ملکوں کے عوام اور تجارتی اداروں کے لیے کاروباری ترقی کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف پاک ملائیشیا تعلقات کو نئی جہت دیں گے: عظیم قریشی
Oct 02, 2024