انجمن تاجران گوجرخان کے وفد کی  نو تعینات ڈی ایس پی سے ملاقات

 گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے وفد کی نو تعینات ڈی ایس پی محمود الحسن رانا سے ملاقات،ڈی ایس پی محمود الحسن رانا نے کہا کہ تاجر برادری کا مثبت اورغیر جانبدار کردار معاشرے کی ترقی و استحکام کا ضامن ہے،پولیس اور تاجر برادری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے،دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیشے کے اصولوں کے مطابق کام کریں تاکہ عوامی اعتماد برقرار رہے میری پوری کوشش ہو گی کہ گوجرخان میں تعیناتی کے دوران عوام کو ریلیف ملے ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شہادت حسین بٹ  کی قیادت میں آنے والے مرکزی انجمن تاجران  کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کے دوران کیا جس میں  صدر راجہ جواد،سینئر نائب صدر خواجہ آصف،سینئر نائب صدر عزیز اللہ بھٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا تیمور وارثی،میڈیا ایڈوائزر مرزا شعبان  شامل تھے ۔ڈی ایس پی رانا محمودالحسن نے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس ایک فیملی کی طرح ہیںمیرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں لیکن شہر کے جرائم پیشہ افراد کیلئے میرے دفتر میں کوئی جگہ نہیں ہے ڈی ایس پی محمود الحسن رانا نے مزید کہا کہ میڈیا کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں تاکہ ان کی سرکوبی کی جا سکے بہت ساری خرابیاں ایسی ہیں جن کو ہم نے مل جل کر حل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن