ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)عالمی مالیاتی ادارہ کی جانب سے پاکستان کیلئے مالی سپورٹ پروگرام کی منظوری اورجنرل اسمبلی میںوزیراعظم میا ں شہبازشریف کے حالات حاضرہ کے مطابق مدلل اورجرائتمندانہ خطاب سے ملک میںا قتدارسے محروم ٹولہ سخت پریشانی میںمبتلاء ہوگیاہے،پیٹرولیم کی قیمتوںمیںمزیدکمی آنے سے بھی سازشی عناصرکے پیٹ میںسخت مروڑہے،لیکن احتجاج مظاہرہ،او رجلسہ جلسہ کھیلنے والے کان کھول کرسن لیں،موجودہ حکومت مضبوط بنیادوںپرقائم ہے،اورعرصہ اقتدا رپوراکرے گی،قوم کووزیراعظم شہبازشریف ہر شعبہ زندگی میںریلیف دلوانے کیلئے لنگوٹ کس چکے ہیں،اورآئی ایم ایف کی منظوری برائے پاکستان پروگرام سیاسی مخالف عناصرپربجلی بن کرگراہے، ملک خوشحال ہوگا،اورقوم ترقی کرے گی،ان خیا لا ت کااظہارچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس پنجاب محسن ایوب خان نے نمائندہ نوائے وقت کے دفتر میںدوران ملاقات گفتگوکر تے ہوئے کیا،اس موقع پرمحمدعارف مغل،ملک طا ہرمحمودطاہری،میاںحمزہ ر فیع،سبطین خان،چوہدری حسن آف بن بھولا، اور فیضان احمدبھی مودتھے،محسن ایوب خان نے کہاکہ رو زانہ احتجاج کی کال دینے والوںکواپنے اقتدارکے زمانے کی ناقص کارکردگی کوبھی ذہن میںرکھنا چاہیئے ،انہوںنے اقتدارکے زمانے میںسیاست کے ماحو ل میںشائستگی کی بجائے نازیبااندازگفتگو کے کلچرکوفر و غ دیا، قوم امیدرکھے ،ایسے عناصرجو ریا ست مد ینہ کانام لے کرفحاشی عریانی،بدکلامی اورلاقا نونیت کوفروغ دیتے رہے، کسی صورت اقتدار میں نہیںآ سکیںگے،موجودہ حکو مت عرصہ انتخاب پورا کرے گی،اورملک وقوم کوخو شحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے تمام وعدے پور ے کرے گی۔