استادالعلما حافظ   امین انتقال کر گئے،آبائی علاقے میں سپر دخاک

Oct 02, 2024

  گوجرخان(نامہ نگا ر) بانی و مہتمم کوٹلہ در س علاقہ کی معتبر مذہبی شخصیت استادالعلما حا فظ محمد امین طویل علا لت کے گزشتہ روز خا لق حقیقی سے جا ملے ،حا فظ محمد امین اپنی مذہبی خدمات کی بدولت علاقہ بھر میں ایک خاص مقام رکھتے تھے،25 سال کی عمر میں آ پ نے کوٹلہ درس کی بنیاد رکھی اور تاحال اس کے مہتمم رہے،انتہائی غربت کے دور میں ادارے کو منظم انداز میں چلا کر سینکڑوں علما اور حفاظ کرام کو دین کی دولت سے سرفراز فرمایا،آپ گزشتہ طویل عرصہ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم تھے،آپ کے زیر سایہ دین اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے والے سینکڑوں علما اور حفاظ کرام ملک بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ، آ پ کی نماز جنازہ آبائی کوٹلہ میں پیر طریقت رہبر شر یعت صاحبزادہ پیر سید انواراپحق شاہ آستانہ عالیہ امیر آباد سوہاوہ کی معیت میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں علما ،خطبا،حفاظ کرام سمیت علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،نماز جنازہ میں شریک ہر شخص ایک شفیق انسان کی رحلت پر غمزدہ نظر آیا،آپ کو کوٹلہ درس کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں