گورنمنٹ بوائز پرائمری سوک کی نجکاری کیخلاف اہل دیہہ سراپا احتجاج

 فتح جنگ(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی تعلیم کش پالیسیاں نا منظور سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کرکے غریبوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے ان خیالات کا اظہار اہل سوک نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سوک کو پرائیویٹ کرنے اور این جی اوز کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکول کی تالا بندی کے دوران کیا، اہل سوک نے سکول کے باہر بھر پور احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں 1لاکھ 30ہزار سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرکے غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے سکول کی جگہ ہمارے بزرگوں نے دی تھی اگر حکومت سکول کو پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے تو اپنا ملبہ اٹھا کر لے جائے ہم اپنی جگہ کسی پرائیویٹ ادارے کو نہیں دیں گے یہ سکول  1964سے قائم ہے اور تمام گاؤں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہم اپنی جگہ کسی پرائیویٹ ادارے کو نہیں دینگے۔

ای پیپر دی نیشن