حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حضرو شہر کا مصروف ترین علاقہ محلہ مقبرہ کے عوام 4ماہ سے آئیسکیو حضرو کے رحم وکرم پر ہے اس حوالے سے مقامی آبادی نے کئی بار ایس ڈی او کو بتایا کہ موجودہ ٹرانسفارمر 220کی بجائے 270وولٹ بجلی دیتا ہے جس کی وجہ سے ہماری قیمتی اشیاء جل رہی ہیںلیکن 4ماہ گزرنے کے باوجود بھی ان کا مسئلہ حل نہ ہوا گذشتہ رات 11بجے کے قریب ٹرانسفارمر خراب ہو گیا دن بھر ٹرانسفارمر نہ لگایا جا سکا اس زیادتی کے خلاف مقامی شہری شاہد اسحاق نے عدالتوں میں جانے کے ساتھ ساتھ وفاقی محتسب کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایس ڈی او حضرو جان بوجھ کر ہمارے محلے کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا جارہا انہوںنے کہا کہ ایس ڈی او حضرو کی اس نا اہلی پر وفاقی وزیر پانی وبجلی نوٹس لے کر ان کے کان کھینچیں جبکہ مقامی آبادی نے بھی شاہد اسحاق کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
ایس ڈی او حضرو کی نا اہلی ،محلہ مقبرہ میںٹرانسفارمر نہ لگایا جا سکا
Oct 02, 2024