بیول (نامہ نگار)مسلم لیگ گوجرخان کی مقامی قیا دت منظر سے غیب کارکن مایوس الیکشن کے بعد گو جر خان کی مقامی قیادت نے کارکنوں سے رابطے چھور دیا تحصیل گوجرخان جسے کسی دور میں مسلم لیگ کا گڑ ھ سمجھا جاتا تھا مقامی قیادت کی نا اہلی کی وجہ سے اس کا گراف گرا جا رہا ہے آج بھی گوجرخان میں مسلم لیگی کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں لیکن انکی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں سابق ٹکٹ ہولڈر لمبی تان کر سو گئے ان کا کسی کارکن سے کوئی رابطہ نہیں کارکنوں کا سوال ہے کیا ضلعی قیادت کو ان کی نا اہلی کبھی نظر نہ آئی نہ ہی کبھی تنظیمی رپورٹ مانگنے کی زحمت گوارہ کی مسلم لیگ کے نقصان میں تحصل اور ضلعی قیادت بھی برابر کا حصہ دار ہے ضلعی قیادت کو چاہیے کے وہ تحصیل قیادت کو طلب کر کے بے رخی کا سبب پوچھے تاکہ مسلم لیگ کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و میڈیا ایڈوائزر گوجرخان بار ایسوسی ایشن شیخ طارق محمود سیٹھی نے کیا۔