پنڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈ دادنخان تحصیل بھر میں سرکاری سکولوں کی نجکاری اور سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کر دیا اور حکومتی اقدامات کے خلاف سراپہ احتجاج بن گئے طالب علموں کو چھٹی کرا دی گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادنخان کے طالب علموں کو چھٹی کرا دی گئی سکول کے اساتذہ و عملے نے سکولوں کی نجکاری نامنظور نعرہ بازی کرتے رہے گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص کے اساتذہ نے بھی سکولوں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا تعلیمی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں پنڈدادنخان تحصیل بھر کے اساتذہ و دیگر عملے نے حکومت سیسرکاری سکولوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پنڈ دادنخان ، سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج
Oct 02, 2024