بلاتفریق عوامی خدمت اپنی فرض شناسی کاحصہ سمجھتے ہیں، اے سی ٹیکسلا

Oct 02, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مشیربرائے وفاقی وزارت قانون بیرسٹرعقیل ملک کے معاون خصوصی چوہدری وسیم شہزادگجراورحاجی ملک محمدندیم کوہستانی نے اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلاکے دفترمیںنئے آفیسر و ا ثق عباس سے ملاقات کی،اورانہیں ٹیکسلا تعیناتی پر خوش آمدیدکہتے ہوئے مبارکبادپیش کی، چوہدری و سیم شہزادگجرنے اے سی ٹیکسلاکوگلدستہ پیش کیا،او را نہیںبتایاکہ ہم علاقہ ٹیکسلاواہ میںعوام کے اعتمادکی بدولت لوگوںکے مسائل کے حل کیلیئے پوری طرح سرگرم عمل ہیں،اسی سلسلہ میںہم اے سی ٹیکسلاا ور پنجاب حکومت کے دیگرمحکمہ جات میں تعینات افسرا ن سے ملاقاتوںاوررابطو ںکا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے میںمددملتی رہے،اے سی ٹیکسلانے معاون خصوصی چوہدری وسیم شہزادگجراورحاجی ملک محمدندیم کوہستانی کی آمدپران کاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ہم پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق بلاتفریق عوام کی خدمت اپنی فرض شناسی کاحصہ سمجھتے ہیں،اور ہمار ے دروازے ہرخاص وعام کیلیئے کھلے ہیں،کوئی بھی سائل اپنے مسئلہ کے حل کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتاہے،اورعوام کے منتخب نمائندگان کی سفارش بھی ہمارے لیئے ’’سرآنکھوںپر‘‘۔

مزیدخبریں