مٹھیال(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف نے اقوام متحدہ میں موثر انداز میں فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ پیش کیاجس پر وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاراٹک کی تحصیل جنڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کی قیادت جن میں اشعر حیات خان،سردار ظہیر افضل خان،سردار فیضان حیدر،کیپٹن ریٹائرڈ فقیر حسین،عتیق الرحمن،ملک شیرخان سدریال،اوجی ڈی سی ایل کیافسران،ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجودتھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جلوال،تحصیل جنڈ،ضلع اٹک میں کوٹ چھجی تاماڑی سڑک کاسنگ بنیاد رکھا۔سڑک 15کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرہوگی۔ سڑک کی لمبای 9.6کلومیٹرہے۔یہ سڑک او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جنڈ کے نواحی گاؤں اچھڑی کی آبادی کیلئے شمسی توانائی پر چلنے والی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بھی کیا۔ان کی آمد پراہل علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا.اس موقع پر گورنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹرسپلائی سکیم پر 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔بعدازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے پراچہ جامع اسلامیہ انجرہ کا دورہ کیا۔مختلف جگہ پربڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بناہے اور تا قیامت قائم رہے گا۔معاشرے میں رواداری کافروغ اہم ہے ، تحصیل جنڈپسماندہ تحصیل ہے اور سابقہ ادوار میں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔تحصیل جنڈمیں بھرپورترقی کی ضرورت ہے اور وہ مستقبل قریب میں جنڈ کوترقی یافتہ بنائیں گے۔ جنڈمیں یوای ٹی کیسب کیمپس کے قیام کیلئے کام جاری ہے اور اس سلسلے میں پچھترفیصدکام مکمل ہوچکا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جنڈکی ترقی کیلئے ہرممکن کاوشیں کی جائیں گی، میرا دل اٹک کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہیاورضلع کے عوام کیوقارکی حفاظت کی جائیگی۔ پنڈگھیب میں ڈالیسیزسنٹرقائم ہوگا۔اگلے ماہ کے شروع میں پنڈگھیب میں ڈالیسیز سنٹرکام شروع کردیگا۔
تحصیل جنڈ پسماند ہ ، سابقہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا ، بھر کیا گیا ، بھر پور فنڈز دینگے : گورنر پنجاب
Oct 02, 2024