پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ایمرجنسی اقدامات کیے جا رہے ‘ مختار احمد بھرتھ

Oct 02, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے کوآرڈنیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیاترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کے دوران پولیو کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیااجلاس میں ستمبر کی کامیاب پولیو مہم کے اعداد و شمار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااکتوبر اور نومبر میں ہونے والی پولیو مہم کی حکمت عملی پر ڈاکٹر مختار بھرتھ کو بریفنگ دی گئی ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم میں تقریبا 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ایمرجنسی اقدامات کیے جا رہے ہیںساتھ خیبر پختونخواہ، کراچی ڈویژن، کوئٹہ ڈویژن اور پشاور خیبر، یہ علاقے پولیو وائرس کا گڑھ ہیںہائی رسک اضلاع میں بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے پولیو وائرس کی 67 اضلاع میں موجودگی کے پیش نظر ہمیں مہم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگااکتوبر کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے 

مزیدخبریں