سیکرٹری بی آئی ایس پی اور نائب گورنر اسٹیٹ بینک کا ادائیگیوں کیلئے نئے بینکنگ ماڈل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)، سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد اور نائب گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ نے 93 لاکھ بی آئی ایس پی مستحق خواتین کو ادائیگیوں کی تقسیم کے لیے نئے بینکنگ ماڈل کے عملی نفاذ کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ذوم پر میٹنگ میںنائب گورنر اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک نئے بینکنگ ماڈل کو تجرباتی طور پر چلانے کے لیے تیار ہے جبکہ بی آئی ایس پی کو  صرف عمل درآمد کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا ہے۔بی آئی ایس پی اور اسٹیٹ بینک کا مشترکہ مقصد مستحق خواتین کو باوقار  اور شفاف طریقے سے رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔متوقع طور پر جیسے ہی پائلٹ پرجیکٹ شروع ہوگا، بینک ایجنٹس کے سامنے خواتین کی طویل قطاریں ماضی کی کہانی بن جائیں گی۔ہم اس مقصد  کے قریب تر ہیں  اور جلدہی سات اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن