قومی دن پر مبارکباد ، چین کیساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، ایاز صادق

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چیئرمین پیپلز ریپبلک آف چائنا، چین کی پارلیمان اور عوام کو مبارکباددی ہے عوامی جمہوریہ چین کو قومی دن کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوںچین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے چین اور پاکستان کے مابین تعلقات باہمی احترام، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں پر استوار ہیں پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیںچین پاکستان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے چین نے بہت کم عرصے میں ترقی کی بے مثال منازل طے کی ہیںچین کی معیشت دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے چین کی تیز ترین ترقی کا کریڈٹ صدر شی جن پنگ اور چین کی حکومت کو جاتا ہے چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبہ صدر شی جن پنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا خطے کی عوام کے لیے اہم تحفہ ہے سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگاسی پیک منصوبہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگاجغرافیائی اعتبار سے پاکستان سی پیک منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک ہے سی پیک منصوبے سے خطے کی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا اور روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہونگے سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)دونوں ممالک کے مابین اعتماد کا مظہر ہے خطے میں چین کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت دنیا کے لیے مثال ہے چین اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں پارلیمانی سفارت کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن