اسلام آباد(خصوصی رپورٹ +خبرنگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سات ریسرچ ایوارڈز اور تین بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز سے نوازا گیا جس کامقصد پاکستان کے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہنا اور ایک مؤثر تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الحق قیوم، ممبر ریسرچ اینڈ انوویشن ایچ ای سی ڈاکٹر بشری مرزا، ریویو کمیٹیوں کے اراکین اور ایچ ای سی کی سینئرانتظامیہ تقریب میں شریک ہوئی ریسرچ ایوارڈز اور بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز جیتنے والوں کو نقد انعامات دیے گئے ریسرچ ایوارڈز سوشل سائنسز، فزیکل سائنسز اور لائف سائنسز کی کیٹیگری میں دیے گئے۔ ایک جامع جائزے کے عمل کے بعد بہترین پبلیکیشن، بہترین ریسرچ ، اور بہترین نوجوان محقق کی ذیلی کیٹیگریز میں فاتحین کا انتخاب کیا گیاسوشل سائنسز کی کیٹیگری میں، ڈاکٹر نادیہ آغا، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، خیرپور نے بہترین پبلیکیشن کا ایوارڈ جیتا،ڈاکٹر جواد سرور، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز نے بہترین محقق کا اعزاز حاصل کیا، اور ڈاکٹر مہناز منصور، ہمدرد یونیورسٹی نے بہترین نوجوان محقق کا انعام حاصل کیا فزیکل سائنسز کی کیٹیگری میں، ڈاکٹر محمد اکرام، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے بہترین پبلیکیشن کا ایوارڈ ، ڈاکٹر حق نواز بھٹی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے بہترین محقق کا اعزاز حاصل کیا، اور ڈاکٹر کاشف اسحاق، محمد علی جناح یونیورسٹی نے بہترین نوجوان محقق کا انعام جیتا لائف سائنسز کی کیٹیگری میں، بہترین نوجوان محقق کا اعزاز ڈاکٹر شاہ فہد، یونیورسٹی آف ہری پور کو دیا گیابہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز سال 2023 کے لیے فزیکل سائنسز اور انجینئرنگ کی کیٹیگری میں محترمہ رقیہ بی بی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، پشاور، لائف سائنسز اور میڈیسن کی کیٹیگری میں ڈاکٹر محمد علی چغتائی، گندھارا یونیورسٹی پشاور، اور سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز کی کیٹیگری میں ڈاکٹر سلیمہ احسن، اقرا یونیورسٹی، کراچی کو دیئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے تمام فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت پاکستان اعلی تعلیم کے شعبے کو سہولیات اور وسائل مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعلی تعلیمی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملکی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںمیں ایچ ای سی کے قیام کے وقت ہم نے ایک سادہ سا آغاز کیا تھا۔ ہم تعلیمی اداروں اور تحقیقی پبلیکیشنز کی تعداد کے لحاظ سے ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں، لیکن اب یہ ضروری ہے کہ تعلیمی شعبہ ملکی مسائل کے حل میں اپناکردار ادا کرے