ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،خواجہ عمران نذیر

Oct 02, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے+جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسل کوٹھہ کلاں کا دورہ کیا،سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب، سنیٹر ناصر بٹ بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرنے صوبائی وزیر کو ڈینگی کے خلاف جاری مہم پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر ہیلتھ کیئر پنجاب عمران نذیر ڈینگی سے کوٹھہ کلاں کا رہائشی ڈینگی متاثرہ مریض کے گھر بھی گئے،ڈینگی مریض کے لواحقین سے کیس رسپانس اور مریض کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیاصوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران نذیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے،حکومت پنجاب راولپنڈی میں ڈینگی کے معاملے پر بہت سنجیدہ ہے،ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیرنے بنیادی مراکز صحت کوٹھہ کلاں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ پولیو کیچ اپ مہم کا افتتاح کیا،نان اٹینڈڈ اور ریفوزل کیسسز کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔

مزیدخبریں