پاکستان سٹاک مارکیٹ; 133پوائنٹس کا اضافہ

Oct 02, 2024 | 16:00

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 133 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ 81 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 690 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،242 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 35 کروڑ 44 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,980 جبکہ کم ترین سطح 81,119 پوائنٹس رہی تھی۔

مزیدخبریں