ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردی

Oct 02, 2024 | 16:46

ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیل پر نامعلوم مقام سے داغے گئے 400 میزائلوں میں سے کچھ کو لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پہلی بار ہائپرسونک الفتح میزائل کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ ایران کے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ماہرین کی کیا رائے ہے؟

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے، شہاب 3 کی اقسام عماد یا غدر کے ٹکڑے ویڈیوز میں قابلِ شناخت ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ خیبر شیکان جیسے ماڈل استعمال کیے جانے کا امکان زیادہ ہے اور بہت کم امکان ہے کہ حملے میں فتح ہائپر سونک میزائل استعمال کیا گیا ہو۔اس حوالے سے اسلحہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح میزائل ایران کا نیا بیلسٹک میزائل ہے، فتح میزائل کے استعمال سے ایران بہت کچھ کھو بھی سکتا ہے خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا

مزیدخبریں