موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

Oct 02, 2024 | 16:54

ویب ڈیسک

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز، ایم ون، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹروے، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کار کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے اس کے علاوہ لیاری ایکسپروے پر بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔لیاری ایکسپریس پر کار اور چھوٹی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 70 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا جبکہ بسوں کا ٹول ٹیکس 130 سے بڑھا کر 170 روپے کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے. اسے قبل یہ 650 روپے تھا۔ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 50 روپے کر دیا گیاہے۔

مزیدخبریں