امریکا میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا آپریشن کامیاب

ریاستہائے متحدہ امریکا میں سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ صادق سنجرانی نے ہارورڈ ٹیچنگ اسپتال سے پاؤں کی سرجری کرالی۔نجی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سابق چیئرمین سینیٹ علاج کی غرض سے امریکا پہنچے تھے. ہارورڈ ٹیچنگ اسپتال میں صادق سنجرانی کا آپریشن کامیاب رہا۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے ان کے پاؤں کی سرجری کی ہے۔پاکستانی نژاد پروفیسر ڈاکٹر حماد سرور نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاؤں کی کامیاب سرجری کی۔ ہارورڈ ٹیچنگ اسپتال میں سرجری کے موقعے پر معروف پاکستانی نژاد شخصیت شاہد احمد خان بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اور پنجاب میں وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی حکومت سازی کی کاوشوں میں تیزی آگئی تھی. سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے اس وقت کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی۔رواں برس فروری میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال   پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

ای پیپر دی نیشن