نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کی جائے:مریم نواز 

Oct 02, 2024 | 17:29

ویب ڈیسک

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔

مریم نواز شریف نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کی جائے۔انہوں نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا۔پولیس کے سر پھاڑنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پرسنز ہیں. اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں. نابینا افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

مزیدخبریں