ڈنمارک : اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ دستی بم کا ہے،دھماکے کے بعد2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.حراست میں لئے گئے دونوں افراد ڈنمارک کے شہری ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کا ایک کمانڈر لبنان میں ہلاک ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں. جس پر چند روز میں عمل درآمد کردیا جائے گا۔آسٹریلوی اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے دفاعی حکمت عملی کے سینئر تجزیہ کار میلکم ڈیوس کے خیال میں اسرائیل ممکنہ طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن