اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

Oct 02, 2024 | 23:05

ویب ڈیسک

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ملک میں داخلہ بند کر دیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے ملک کے دروازے بند کر دیے۔

اسرائیل غزہ جنگ کے آغاز سے ہی نہ صرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر الزامات عائد کرتا رہا ہے بلکہ یواین کے مختلف پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں پر بمباری بھی کرتا رہا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کیے گئے بیان میں وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت نہیں کر سکتا وہ اسرائیل میں داخل ہونے کا مستحق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوتیریس نے ابھی تک حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والے قتل عام اور جنسی مظالم کی مذمت نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کا دفاع جاری رکھے گا اور گوتیریس کے ساتھ یا اس کے بغیر اپنے قومی وقار کو برقرار رکھے گا۔

مزیدخبریں