یہ بات قومی کرکٹ ٹیم کے منیجریاور سعید نے ٹانٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تینوں کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو معطل نہیں کیا گیا، لیکن وہ سیریز کے بقیہ میچوں کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے بھی تیرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، اظہرعلی، فوادعالم، کامران اکمل، عمراکمل، محمد حفیظ، محمد یوسف، سعید اجمل، شاہ زیب حسن، شعیب اختر،عمرگل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ اس موقع پر یاور سعید کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز کے لئے سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کے لئے تین کھلاڑی پاکستان سے بلوائے جائیں گے۔