بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی  چئیرپرسن فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت نے دس بلین کی خصوصی گرانٹ مختص کردی ہے جومتاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

Sep 02, 2010 | 14:49

سفیر یاؤ جنگ
سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نےبتایا کہ حکومت نے ابتدائی طورپر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے چاراعشاریہ پانچ بلین کی گرانٹ جاری کردی ہے جس کے تحت ہر متاثرہ خاندان میں بارہ ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ فرزانہ راجہ نے کہا کہ امداد کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائینگے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریگی۔ 
مزیدخبریں