ناصر باغ میں ہونے والی نماز جنازہ کے موقعے پر منتظمین کے احتجاج کے بعد چار شہدا کی میتیں لانے کی اجازت دی گئی ۔ منتظمین نے پولیس کی طرف سے لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کا بھی الزام عائد کیا جس کی پولیس نے تردید کی ۔ نمازجنازہ کے موقع پرڈی سی او لاہورسجاد احمد بھٹہ خود موجود رہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ شیعہ رہنماؤں نے حکومت پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہر معاملے میں ازخود نوٹس لینے والی عدلیہ دہشت گردی خلاف خاموش کیوں ہے ؟ انہوں نے اعلان کیا کہ یوم القدس کے موقعہ پر جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
لاہورمیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس میں تین خود کش حملوں کے نتیجہ میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
Sep 02, 2010 | 16:40