لاہورہائيکورٹ نے سيلاب کے دوران بند اور پشتے ٹوٹنے کی تحقيقات کے لئے جسٹس سيد منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تين رکنی انکوائری ٹربيونل تشکيل دے ديا ہے۔

Sep 02, 2010 | 16:46

سفیر یاؤ جنگ
لاہورہائيکورٹ کے چيف جسٹس خواجہ محمد شريف کی جانب سے یہ انکوائری ٹربیونل وزيراعلٰی پنجاب کی درخواست پرتشکيل دیا گیا ہے۔ اس انکوائری ٹربيونل ميں امپلیمنٹیشن اینڈکوارڈنیشن ڈيپارٹمنٹ کے سابق سيکرٹری منصوب علی زيدی اور يونيورسٹی آف انجينئرنگ اينڈ ٹيکنالوجی کے ڈين عبدالستارشاکرکوبطورممبر شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس سيد منصورعلی شاہ کی سربراہی میں انکوائری کاکام سرانجام دیگا۔ ٹربيونل کو سيلاب کے دوران بند اور پشتے توڑے جانے کے انکوائری کرکے جلد رپورٹ پيش کرنے کا کہا گيا ہے۔
مزیدخبریں