متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مزید پانچ ہزار پاونڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان لندن میں ایک نجی ٹی وی پر فلاحی ادارے کے ٹیلی تھون کے موقع پر کیا ۔ مزید پانچ ہزار پاونڈ امداد کا اعلان کرتے ہوئے الطاف حسین نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ عید کے موقع پر انہیں کپڑے یا کسی قسم کے تحائف بھیجنے کی بجائے یہ رقم سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی بدترین تباہی سے نمٹنا صرف حکومت کی بس کی بات نہیں ، اسلئے بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئیے۔ اس موقع پر الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء نے بھی اپنی پاکٹ منی سے دو سو پاونڈ سیلاب زدگان کے فنڈ میں عطیہ کئے۔  

ای پیپر دی نیشن