دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ضلع ٹھٹھہ کے شہرجاتی تباہی مچاتا ہوا ہوا سمندر کی جانب بڑھ گیا۔

Sep 02, 2010 | 19:08

سفیر یاؤ جنگ
ایم ایس بند میں شگاف کے بعد آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے جاتی شہرکے باہرجانے والی تین میں سے دو سڑکیں بہہ گئیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیلابی ریلا آئندہ بارہ گھنٹوں میں سمندر میں گرجائے گا۔ سیلاب سے سجاول چوہڑ جمالی شاہراہ بھی زیر آب آ گئی ہے، شہداد کوٹ سے آنے والا سیلابی ریلا خیرپور ناتھن شاہ شہرسے ایک کلومیٹر دوررہ گیا ہے جس کے بعد شہرکو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ شہرکی ستر فیصد آبادی پہلے ہی نقل مکانی کرچکی ہے۔ ضلع قمبرشہداد کوٹ میں مختلف شہروں کو بچانے کے لئے میرواہ نہر کے پشتوں کو مضبوط کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایم این وی ڈرین اور سیم نالے میں پڑنے والے شگافوں سے ریلا خان پور اورانڈس ہائی وے کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ چالیس سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ اُدھر لاڑکانہ کے قریب سیم کینال میں پڑنے والے شگافوں کو اب تک ُپرنہیں جاسکا۔
مزیدخبریں