آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنتالیس کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

ہنگامی امدادکا اعلان انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈومینک سٹارس نے واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی وفد کے  ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ یہ امداد سیلاب متاثرین اوردہشت گردی کے خلاف استعمال کی جائے گی۔اس موقع پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گیارہ ارب ڈالر قرضے کی شرائط میں نرمی پر بات چیت ہوئی جبکہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کے وعدے پر قائم ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن