افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہےکہ الیکشن مہم کے دوران نیٹوافواج نے فضائی حملہ کرکے دس شہری شہید کردیئے ہیں۔

صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں افغان صدر نے کہا کہ شمالی صوبہ تخار کے ضلع رستانگ میں پارلیمانی الیکشن کے دوران سیاسی کارکنوں کی تین گاڑیوں پر نیٹوافواج نے فضائی حملہ کیا۔ حملے میں دس سیاسی کارکن ہلاک اوردوزخمی ہوگئے۔ بیان میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹوکو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کے لئے جد وجہد کرنیوالوں کا فرق سمجھنا چاہیئے ان کا کہنا تھاکہ شہریوں پراس قسم کے حملوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ادھرنیٹو اورانٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنٹ فورس کے ترجمان میجرجنرل ڈیوڈ گارزا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران جن گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں ازبکستان اسلامک موومنٹ کے ارکان سوار تھے۔ تاہم وہ ان حملوں کے بارے میں تفتیش کررہے ہیں جس میں بے گناہ شہری مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن