انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں کو سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا کہ کرکٹ ہر حال میں جاری رہنی چاہئے، سپاٹ فکسنگ الزامات کے شکار کھلاڑی سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور آئی سی سی کی پاکستان ٹاسک ٹیم کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر پاکستان میں میچوں کے انعقاد کے لیے کام کر رہے ہیں، اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن