عید پر بھی ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر کا سلسلہ جاری، متعدد ٹرینیں دس سے بارہ گھنٹے لیٹ، مسافروں کو شدید پرشانی کا سامنا۔

لوکومیوٹیو کی کمی کے باعث لاہور آنے اور جانے والی متعدد ٹرینں اپنے مقررہ وقت سے دس سے بارہ گھنٹے لیٹ ہیں۔ کراچی سے لاہور آنیوالی نائٹ کوچ چودہ گھنٹے تاخیر سے رات سوا گیارہ بجے اپنی منزل پر پہنچے گی۔ کوئٹہ اور جعفر ایکسپریس نو نو گھنٹے تاخیر سے لاہور آئیں گی جبکہ کراچی سے آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس صبح ساڑے نو بجے آنے کی بجائے رات گیارہ بجے لاہور پہنچے گی۔ دوسری طرف لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینں بھی مقررہ وقت سے پانچ سے چھ گھنٹے لیٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن