کراچی سمیت صوبہ سندھ،مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ مزید چار سےپانچ روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

ملک کے بعض علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے اب بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ،بلوچستان کے مشرقی حصوں اور جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اورمشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش قلات میں اٹھاسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن