وسان ہاﺅس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،جس کےلیے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیس اگست سے جاری آپریشن کے دوران اب تک مختلف سنگین جرائم میں ملوث تقریباً پانچ سو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ بعض قوم پرست حلقوں کی جانب سے یکطرفہ آپریشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران سندھ میں پندرہ ہزار پولیس کانسٹیبلوں اورسات سو اے ایس آئیز کو بھرتی کر کے اندرون سندھ بھی آپریشن کیا جائے گا