”نام کانفرنس“ حنا کھر نظرانداز، بلاول کو نمبر 2 کا پروٹوکول دیا گیا

لندن (خصوصی رپورٹ/ خالد ایچ لودھی) تہران میں غیروابستہ تحریک کے 16ویں سربراہ اجلاس میں زرداری کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری وفد میں جو خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا اس کے مطابق اس وفد میں انکی حیثیت نمبر 2 تھی اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو ”لوپروفائل“ کی حیثیت حاصل رہی جبکہ رحمن ملک کو وزیر خارجہ سے زیادہ پروٹوکول دیا گیا۔ مغربی سفارتی مبصرین نے سوال اٹھایا کیا پاکستان میں بھی امور ملکت میں بلاول بھٹو زرداری کو نمبر 2 کی حیثیت حاصل ہے یا وہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہونے کی حیثیت میں تہران کی عالمی کانفرنس میں صدر مملکت کے نمبر 2 ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اس سربراہ کانفرنس میں شریک ہوئے جبکہ وہ حکومتی سطح پر کوئی عہدہ اپنے پاس نہیں رکھتے۔ وہ برطانیہ، فرانس، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی صدر زرداری کے ہمراہ سرکاری دوروں میں شریک ہوتے رہے ہیں لیکن ان دوروں میں انکی حیثیت کو لوپروفائل رکھا جاتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...